صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری طرف آ کر تو دیکھ
حدیث نمبر: 81
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: إِذَا تَلَقَّانِي عَبْدِي بِشِبْرٍ تَلَقَّيْتُهُ بِذِرَاعٍ، وَإِذَا تَلَقَّانِي بِذِرَاعٍ تَلَقَّيْتُهُ بِبَاعٍ، وَإِذَا تَلَقَّانِي بِبَاعٍ جِئْتُهُ، أَوْ قَالَ: أَتَيْتُهُ بِأَسْرَعَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جب میرا بندہ میری طرف ایک بالشت آگے بڑھتا ہے تو میں اس کے لیے دو بالشت (ایک ہاتھ آگے) بڑھتا ہوں، جب وہ میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی جانب دو ہاتھ بڑھتا ہوں اور جب میرا بندہ میری طرف دو ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف اور تیزی سے (لپک کر) جاتا ہوں یا فرمایا آتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالٰى (وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ): 7405، 7536 - صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء إلخ، باب الحث على ذكر الله، رقم: 2675/3، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - مسند أحمد: 16/ 80، رقم: 84/8178 - شرح السنة، باب التقرب إلى الله سبحانه وتعالٰى بالنوافل والذكر.»