Note: Copy Text and paste to word file

صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
حقیقی مسکین کون ہے
حدیث نمبر: 75
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ الْمِسْكِينُ هَذَا الطَّوَّافَ الَّذِي يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ، إِنَّمَا الْمِسْكِينُ الَّذِي لا يَجِدُ غِنًى يُغْنِيهِ، وَيَسْتَحْيِي أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ، وَلا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: در در گھومنے والا، جو لوگوں کے پاس چکر لگاتا اور جو لقمہ دو لقمے اور کھجور دو کھجور لے کر واپس چلا جاتا ہے وہ مسکین نہیں ہے۔ بلکہ اصل مسکین وہ ہے جس کے پاس اتنا مال نہ ہو جس سے وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے اور لوگوں سے سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا ہے۔ نیز (اس کی ظاہری کیفیت سے مسکینی) محسوس نہیں ہوتی،کہ اس پر صدقہ کیا جا سکے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الزكوٰة، باب قول الله تعالٰى ﴿لَا يَسْئَلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا﴾ (بقرة: 273) رقم: 1479، وكتاب التفسير، رقم: 4539 - صحيح مسلم، كتاب الزكوٰة، باب المسكين الذى لا يجد غني، ولا يفطن له فيصدق عليه، رقم: 1039/102 - شرح السنة: 87/6، باب من لا تحل له الصدقة من الأغنياء والأقوياء، رقم: 1603 - مسند أحمد: 75/16، رقم: 8172، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:.....»