Note: Copy Text and to word file

صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
صوم و صال کی ممانعت
حدیث نمبر: 69
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ، إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ"، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" إِنِّي لَسْتُ فِي ذَاكُمْ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، فَاكْلُفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا لَكُمْ بِهِ طَاقَةٌ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وصال (لگاتار روزے رکھنے) سے اجتناب کرو، وصال سے احتراز کرو، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ تو خود وصال کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں (اس معاملہ میں) تمہاری مثل نہیں ہوں۔ میں ایسے حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ پس تم لوگ کسی عمل کی اتنی تکلیف اٹھاؤ جتنی تمہاری طاقت ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصوم، باب التنكيل عن أكثر الوصال، رقم: 1966، حدثنا يحيٰى: حدثنا عبدالرزاق: عن معمر، عن همام، أنه سمع أبا هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال:.... - صحيح مسلم، كتاب الصيام، باب النهى عن الوصال فى الصوم، رقم: 1102/58 - مسند أحمد: 71/16، رقم: 8166 - مصنف عبدالرزاق: 267/4، باب الوصال من كتاب الصوم - شرح السنة: 261/6، باب النهى عن الوصال فى الصوم، رقم: 1136.»