موطا امام مالك رواية ابن القاسم
چند متفرق مسائل
پسندیدہ عمل
حدیث نمبر: 657
457- وبه: أنها قالت: كان أحب العمل إلى رسول الله الذى يدوم عليه صاحبه.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہوتا تھا جس پر عمل کرنے والا مداومت (ہمیشگی) کرے۔
تخریج الحدیث: «457- الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 174/1 ح 421، ك 9 ب 24 ح 90) التمهيد 120/22، الاستذكار: 391، و أخرجه البخاري (6462) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 657 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 657
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 6462، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ کوشش کر کے نیکی کے ہر کام میں ہمیشگی اور دوام اختیار کرنا چاہئے۔
➋ بعض اوقات کسی مباح و مستحب کام کو چھوڑ دینا بھی جائز ہے۔ دیکھئے: [الموطأ حديث: 424]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 457