موطا امام مالك رواية ابن القاسم
دعا و اذکار کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تین دعائیں
حدیث نمبر: 444
300- مالك عن عبد الله بن عبد الله بن جابر بن عتيك أنه قال: جاءنا عبد الله بن عمر فى بني معاوية -وهي قرية من قرى الأنصار- فقال لي: هل تدري أين صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من مسجدكم هذا؟ فقلت له: نعم، وأشرت له إلى ناحية منه، فقال: هل تدري ما الثلاث التى دعا بهن؟ فقلت: نعم، فقال: أخبرني بهن فقلت: دعا بأن لا يظهر عليهم عدوا من غيرهم، ولا يهلكهم بالسنين فأعطيهما، ودعا بأن لا يجعل بأسهم بينهم فمنعها، فقال عبد الله بن عمر: صدقت، فلن يزال الهرج إلى يوم القيامة.
سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے دیہاتوں میں سے ایک گاؤں بنو معاویہ میں ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا آئے تو مجھے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری مسجد میں کہاں نماز پڑھی تھی؟ میں نے مسجد کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا تو انہوں نے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ آپ نے کون سی تین دعائیں مانگی تھیں؟ میں نے کہا: جی ہاں، انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ۔ میں نے کہا: آپ نے دعا فرمائی کہ مسلمانوں پر غیر مسلم دشمنوں کو مکمل غلبہ نہ ہو اور اللہ (تمام) مسلمانوں کو قحط سالی اور بھوک سے ہلاک نہ کرے یہ دونوں دعائیں قبول ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اللہ مسلمانوں کو آپس میں نہ لڑائے تو یہ دعا قبول نہیں ہوئی تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سچ کہا: قتل و قتال قیامت تک جاری رہے گا۔
تخریج الحدیث: «300- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 216/1 ح 504، ك 15 ب 8 ح 35) التمهيد 194/19، الاستذكار: 473، و أخرجه الحاكم (517/4) من حديث مالك به وصححه عليٰ شرط الشيخين و وافقه الذهبي وللحديث المرفوع شاهد عند مسلم (2890)، من رواية يحيي وجاء فى الأصل: ”يراك“.»
قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 444 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 444
تخریج الحدیث: [وأخرجه الحاكم 517/4، من حديث ما لك به و صححه علٰى شرط الشيخين و وافقه الذهي و للحديث المرفوع شاهد عند مسلم 2890 ● و من رواية يحيى و جاء فى الأصل: ”يَرَاكَ“]
تفقه:
➊ علم کے لئے سفر کرنا مسنون ہے۔
➋ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ اتباع سنت میں ہمیشہ مستعد رہتے تھے۔
➌ مسلمانوں میں باہم قتل و قتال قیامت تک ہوتا رہے گا۔
➎ یہ حدیث نبوت کی نشانیوں میں سے ہے جو من و عن پوری ہو چکی ہے۔
➎ دین اسلام قیامت تک دنیا میں باقی رہے گا اور اسے عملی طور پر فنا کرنے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
➏ قحط سالی اور بھوک سے ساری امت کبھی ہلاک نہیں ہو گی۔
➐ زید بن اسلم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو بھی دعا کرتا ہے تو تین باتیں ہوتی ہیں: یا تو دعا قبول ہو جاتی ہے، یا اسے مؤخر کر دیا جاتا ہے اور یا اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔ [الموطأ 271/1ح 505 وسنده صحيح]
➑ دعا صرف اللہ سے مانگنی چاہئے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 300