Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
حج کے مسائل
مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کرنا
حدیث نمبر: 328
وبه عن عدي بن ثابت الانصاري ان عبدالله بن يزيد الخطم اخبره ان ابا ايوب الانصاري اخبره انه صلى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فى حجة الوداع المغرب والعشاء بالمزدلفة جميعا.
سیدنا ابوایوب الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجتہ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھیں۔

تخریج الحدیث: «488- الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 401/1 ح 926، ك 20 ب 65 ح 198) التمهيد 225/23، الاستذكار: 866، و أخرجه البخاري (4414) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 328 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 328  
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 4414، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ حج کے دن عرفات میں مغرب کی نماز نہیں پڑھنی چاہئے بلکہ مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں مزدلفہ میں جمع کر کے پڑھنی چاہئیں۔ یہی سنت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے۔
➋ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں اکٹھی کر کے مزدلفہ میں پڑھتے تھے۔
➌ نیز دیکھئے: [الموطأ حديث: 190، البخاري 139، ومسلم 1280]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 488