Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
روزوں کے مسائل
سفر میں روزہ رکھنے کا اختیار ہے
حدیث نمبر: 251
435- وبه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”السفر قطعة من العذاب يمنع أحدكم نومه وطعامه وشرابه فإذا قضى أحدكم نهمته من وجهه فليعجل إلى أهله.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، وہ آدمی کو اس کی نیند، کھانے اور پینے سے روک دیتا ہے پس جو شخص (سفر سے) اپنا مقصد پورا کر لے تو اسے چاہئے کہ جلدی گھر واپس لوٹ آئے۔

تخریج الحدیث: «435- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 980/2 ح 1901، ك 54 ب 15 ح 39) التمهيد 33/22، الاستذكار: 1837، و أخرجه البخاري (1804) ومسلم (1927) من حديث مالك به.» ‏‏‏‏

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 251 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 251  
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1804، ومسلم 1927، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ عام طور پر سفر میں کئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اسے عذاب کا ٹکڑا قرار دیا گیا ہے۔
➋ تکلیفوں پر صبر کرنا اہلِ ایمان کا طرزِ عمل ہوتا ہے۔
➌ بعض روایتوں میں آیا ہے کہ «سافروا تصحوا» سفر کرو تم صحیح ہو جاؤ گے۔ مثلاً دیکھئے: [التمهيد 22/37]
یہ تمام روایتیں ضعیف ومردود ہیں مثلاً ایک روایت میں ابوعلقمہ عبداللہ بن عیسیٰ الفروی المدنی الاصم سخت ضعیف ہے، دوسری میں محمد بن عبدالرحمٰن بن رداد المدینی ضعیف ہے، تیسری میں قاسم بن عبدالرحمٰن الانصاری سخت ضعیف ہے۔ ديكهئے [لسان الميزان 4/462] اور اس کی سند بھی ثابت نہیں ہے۔
➍ شرعی عذر اور مناسب وجوہات کے بغیر گھر سے باہر نہیں رہنا چاہئے۔
➎ نیند، خورد و نوش اور آرام و سکون اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں ہیں اور جسے یہ چیزیں میسر ہیں اس پر اللہ کی خاص رحمت ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 435