Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
قضائے حاجت کا بیان
قبلہ رخ ہو کر قضائے حاجت کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 39
124- مالك عن إسحاق بن عبد الله بن أبى طلحة -عن رافع بن إسحاق مولى لآل الشفاء- وكان يقال له مولى أبى طلحة أنه سمع أبا أيوب صاحب النبى صلى الله عليه وسلم يقول، وهو بمصر: والله ما أدري كيف أصنع بهذه الكرابيس. وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إذا ذهب أحدكم لغائط أو لبول فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها بفرجه“.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ابوایوب (الانصاری رضی اللہ عنہ) جب مصر میں تھے تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ میں ان (قبلہ رخ) لیڑینوں کے ساتھ کیا کروں؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جب تم میں سے کوئی آدمی پاخانہ یا پیشاب کرنے کے لئے جائے تو نہ قبلے کی طرف رخ کرے اور نہ اپنی شرمگاہ کے ساتھ قبلے کی طرف پیٹھ کرے۔

تخریج الحدیث: «124- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 193/1 ح 455، ك 14 ب 1 ح 1) التمهيد 303/1، وقال ”حديث متصل صحيح“، الاستذكار: 424 و أخرجه النسائي (21/1، ح 20) من حديث ابن القاسم عن الإمام مالك به وللحديث طرق عند البخاري (144) ومسلم (264) وغيرهما.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح