Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
طہارت کے مسائل
مردار کی کھال سے دباغت کے بعد فائدہ اٹھانا
حدیث نمبر: 32
52- وبه: عن ابن عباس أنه قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم بشاة ميتة كان أعطاها مولاة لميمونة زوج النبى صلى الله عليه وسلم فقال: ”هلا انتفعتم بجلدها؟“ فقالوا: يا رسول الله إنها ميتة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إنما حرم أكلها“.
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی مردار بکری کے پاس سے گزرے جو آپ نے اپنی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی کو دی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کی جلد (کھال) سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا؟ لوگوں نے کہا: یہ مردار ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔

تخریج الحدیث: «52- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 498/2 ض 1099 ك 25 ب 6 ح 16) التمهيد 49/9، الاستذكار: 1031 و أخرجه النسائي (172/7 ح 4240) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك به ورواه البخاري (1492) ومسلم (363/101) من حديث الزهري به.»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح