سنن ترمذي
كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
100. باب خَلْقِ اللَّهِ مِائَةَ رَحْمَةٍ
باب: اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا کیں۔
حدیث نمبر: 3543
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ حِينَ خَلَقَ الْخَلْقَ كَتَبَ بِيَدِهِ عَلَى نَفْسِهِ إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جب اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اس نے اپنے آپ سے اپنی ذات پر لکھ دیا
(یعنی اپنے آپ پر فرض کر لیا) کہ میری رحمت میرے غضب
(غصہ) پر غالب رہے گی
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/بدء الخلق 1 (3194)، والتوحید 15 (7404)، و27 (7453)، و54 (7553، 7554)، صحیح مسلم/التوبة 4 (2751)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 13 (189)، والزہد 35 (4295) (تحفة الأشراف: 14139)، و مسند احمد (2/242، 258، 260، 313، 358، 381، 397) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (189)