سنن ترمذي
كتاب الصلاة
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
91. باب مَا جَاءَ فِي السُّجُودِ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ
باب: سجدہ سات اعضاء پر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 273
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَلَا يَكُفَّ شَعْرَهُ وَلَا ثِيَابَهُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ آپ سات اعضاء پر سجدہ کریں اور اپنے بال اور کپڑے نہ سمیٹیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 133 (809)، و34 (810)، و137 (815)، و138 (816)، صحیح مسلم/الصلاة 44 (490)، سنن ابی داود/ الصلاة 155 (889)، سنن النسائی/التطبیق 40 (1094)، و43 (1097)، و45 (1099)، و56 (1112)، و58 (1114)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 19 (883)، (تحفة الأشراف: 5734)، مسند احمد (1/221، 222، 255، 270، 279، 280، 285، 286، 290، 305، 324)، سنن الدارمی/الصلاة 73 (1357) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (884)