Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ترمذي
كتاب الصلاة
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
54. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّفِّ الأَوَّلِ
باب: پہلی صف کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 225
وقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ " قَالَ: حَدَّثَنَا بِذَلِكَ إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ،
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا ثواب ہے، اور وہ اسے قرعہ اندازی کے بغیر نہ پا سکتے تو اس کے لیے قرعہ اندازی کرتے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 9 (615)، و32 (654)، و72 (721)، والشہادات 30 (2689)، صحیح مسلم/الصلاة 28 (437)، سنن النسائی/المراقبة 22 (541)، و31 (673)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 51 (998)، (تحفة الأشراف: 12570)، موطا امام مالک/الصلاة 1 (2)، و صلاة الجماعة 2 (6)، مسند احمد (2/236، 278، 303، 375، 376، 424، 466، 472، 479، 531، 533) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (998)