Note: Copy Text and to word file

سنن نسائي
كتاب الأشربة
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
34. بَابُ : ذِكْرِ النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ، وَالْحَنْتَمِ
باب: کدو کی تونبی لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5642
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ سُوَيْدٍ، عَنْ مُعَاذَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ بِذَاتِهِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17968) (صحیح الإسناد)»

وضاحت: ۱؎: خواہ اس میں نشہ ہو یا نہ ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

وضاحت: ۱؎: خواہ اس میں نشہ ہو یا نہ ہو۔
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5642 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5642  
اردو حاشہ:
ذاتی طور پر یعنی خصوصا اس میں نشے کا امکان زیادہ ہے۔ یا معنیٰ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کدو کے برتن میں نبیذ بنانےکی ممانعت نشے کی بنا پر نہیں بلکہ کدو کا برتن ہونے کی وجہ سے ہے، یعنی ہر حال میں منع ہے۔ لیکن یہ معنیٰ دیگر احادیث کی بنا پر مرجوح ہیں۔ واللہ أعلم.
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5642