Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن نسائي
كتاب الأشربة
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
30. بَابُ : النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ
باب: کدو کی تونبی کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5627
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ:" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی سے منع فرمایا ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7106) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

سنن نسائی کی حدیث نمبر 5627 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5627  
اردو حاشہ:
بڑا کدو سوکھ جائے تواس کو اندر سے صاف کر لیا جاتا ہے۔ اس کا چھلکا بڑا سخت ہوجاتا ہے اور وہ برتن جیسا بن جا تا ہے۔ اہل جاہلیت اس میں شراب بناتے تھے کیونکہ مسام نہ ہو نے کی وجہ سے اس میں خوب نشہ پیدا ہوتا تھا۔ شراب حرام ہوئی تو آپ نے شراب کے برتنوں سے بھی منع فر ما دیا مگر بعد میں برتنوں کے استعمال کی اجازت دے دی، البتہ نشہ پیدا نہیں ہوا چاہیے۔ احتیاط یہی ہے کہ ایسے برتن نبیذ کے لیے استعمال نہ کیے جائیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5627