Note: Copy Text and Paste to word file

سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن
کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
30. بَابُ : الزَّعْفَرَانِ
باب: زعفران کا بیان۔
حدیث نمبر: 5118
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ بِالزَّعْفَرَانِ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ".
زید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے کپڑوں کو زعفران میں رنگتے تھے۔ ان سے (اس بارے میں) کہا گیا۔ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رنگتے تھے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5088 (صحیح الإسناد)»

وضاحت: ۱؎: دیکھے حاشیہ حدیث نمبر: ۵۰۸۸

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5118 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5118  
اردو حاشہ:
پیچھے گزر چکا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ یہاں جواز کا ذکر ہے۔ شاید یہ اجازت کبھی کبھار ایسا کرنے کے لیے ہو۔ البتہ مردوں کے لیے جسم پر زعفران لگانا قطعاً جائز نہیں۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھئے، حدیث: 5089۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5118