سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن
کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
7. بَابُ : التَّرَجُّلِ غِبًّا
باب: ایک دن چھوڑ کر (بالوں میں) کنگھی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5060
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ , وَمُحَمَّدٍ , قَالَا:" التَّرَجُّلُ غِبٌّ".
حسن بصری اور محمد بن سیرین کہتے ہیں: (بالوں میں) کنگھی ایک ایک دن چھوڑ کر کرنا چاہیئے۔
تخریج الحدیث: «انظر للمرفوع قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، يونس بن عبيد عنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 360
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5060 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5060
اردو حاشہ:
اس فرمان میں ان لوگوں کے لیے نصحیت ہے جو ہر وقت جیب میں کنگھی لیے پھرتے ہیں۔ تفصیلی بحث کے لیے دیکھئے، حدیث:5057۔ صحیح بات یہ ہے کہ مذکورہ بالاتینوں روایات شواہد و متابعات کی وجہ سے صحیح ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5060