Note: Copy Text and Paste to word file

سنن نسائي
كتاب تحريم الدم
کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل
2. بَابُ : تَعْظِيمِ الدَّمِ
باب: ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4001
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 3997 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف وهو في حكم المرفوع
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4001 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4001  
اردو حاشہ:
یعنی قاتلین کو جہنم رسید کیا جائے گا بشرطیکہ انہیں دنیا میں قصاصاً قتل نہ کیا گیا ہو۔ یا مقتولین کو ان کے قاتلین کی نیکیاں دے کر جنت میں بھیج دیا جائے گا اور قاتلین پر مقتولین کے گناہ لاد دیے جائیں گے۔ و اللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4001