Note: Copy Text and to word file

سنن نسائي
كتاب الطلاق
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
68. بَابُ : الْقُسْطِ وَالأَظْفَارِ لِلْحَادَّةِ
باب: سوگ منانے والی عورت کے لیے قسط (عود ہندی) اور اظفار (ناخن کے مشابہہ ایک خوشبودار چیز) کے استعمال کا بیان۔
حدیث نمبر: 3572
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الدُّورِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا عِنْدَ طُهْرِهَا فِي الْقُسْطِ وَالْأَظْفَارِ".
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو جس کا شوہر مر گیا ہو عدت کے دوران حیض سے پاک ہونے پر (خون کی بدبو دور کرنے کے لیے) قسط اور اظفار کے استعمال کی رخصت دی ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18141) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3572 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3572  
اردو حاشہ:
قسط اور اظفار خوشبو کی اقسام ہیں جو اس دور میں استعمال ہوتی تھیں۔ دوسری خوشبوؤں کا بھی یہی حکم ہے۔ عدت کے دوران میں ان کا استعمال منع ہے‘ البتہ حیض کے اختتام پر جائز ہے۔ (تفصل کے لیے دیکھے‘ حدیث:3564)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3572