فقہ الحدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سن وفات
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں فوت ہو گئے تھے۔ ان لوگوں کی تردید کے لئے جمہور محدثین کے اقوال اور دندان شکن دلائل پیش خدمت ہیں، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بہت بعد 54ھ میں فوت ہوئے تھے۔
ایک عظیم الشان دلیل
◈ امام نافع
(تابعی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہا کا جنازہ پڑھا، لوگوں میں سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم موجود تھے۔ إلخ
[سنن النسائي 72، 71/4 ح 1980 و سنده صحيح، مصنف عبدالرزاق 465/3 ح 6337 و سنده صحيح، منتقي ابن الجارود: 545] 1: امام لیث بن سعد المصری
(متوفی 175ھ) فرماتے ہیں کہ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[كتاب المعرفة و التاريخ للامام يعقوب بن سفيان ج 3ص 322 و سنده صحيح، معرفة السنن و الآثار للبيهقي 558/1 ح 787 و سنده صحيح] 2: سعید بن عفیر
(متوفی 226ھ) نے کہا: ابوقتادہ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تاريخ بغداد 161/1 ت 10و سنده صحيح] 3: محمد بن عبداللہ بن نمیر
(متوفی 337ھ) نے کہا: ابوقتادہ رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[المعجم الكبير للطبراني 240/3ح 3275 و سنده صحيح] 4: یحییٰ بن عبداللہ بن بکیر
(متوفی 231ھ) نے کہا: ابوقتادہ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[المعجم الكبير للطبراني 40/3 ح 3274 وسنده صحيح] 5: ابراہیم بن المنذر
(متوفی 236ھ) نے کہا: ابوقتادہ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[معرفة الصحابة لأبي نعيم الأصبهاني 749/2 ح 1992، والمستدرك للحاكم 480/3] 6: یحییٰ بن معین
(متوفی 233ھ) نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[كتاب الكنيٰ للدولابي 49/1] 7: ابوجعفر عمرو بن علی الفلاس نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ مدینہ میں 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تاريخ دمشق لابن عساكر 115/71] 8: ابن البرقی نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تاريخ دمشق 107/71] 9: ابواحمد الحاکم نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تاريخ دمشق 107/71] 10: ترمذی رحمه الله نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تهذيب السنن لابن القيم مع عون المعبود 422/2] 11: ابوعبداللہ بن مندہ الحافظ نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[ايضا 422/2ومعرفة السنن و الآثار 558/1] 12: امام بیہقی رحمه الله نے کہا: اہل تاریخ کا اس پر
(امام بیہقی کے زمانے میں) اجماع ہے کہ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے
[معرفة السنن والآثار 558/1 قبل ح 787] 13: ذہبی نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تجريد اسماء الصحابة 194/2، الاعلام بوفيات الاعلام 37/1 ت 131] 14: ابن کثیر نے انہیں 54ھ کی وفیات میں ذکر کیا ہے۔
[البدايه و النهايه 70/8] 15: ابن حبان نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔ إلخ
[الثقات 74/3] 16: خلیفہ بن خیاط نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تاريخ خليفه بن خياط ص 223] 17: امام بخاری رحمه الله نے آپ رضی اللہ عنہ کو 50ھ کے بعد 60ھ تک وفیات میں ذکر کیا ہے۔
[التاريخ الصغير 131/1] 18: ابن حجر العسقلانی نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[تقريب التهذيب: 8311] 19: ابن الجوزی نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[المنتظم 268/5] 20: ابن العماد الحنبلی نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ 54ھ میں فوت ہوئے۔
[شذرات الذهب 60/1] 21: عینی حنفی نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ
(ایک قول میں) 54ھ میں فوت ہوئے۔
[عمدة القاري 294/2 ح 153 باب النهي عن الاستنجاء باليمين] اس جم غفیر اور جمہور کے مقابلے میں حبیب اللہ ڈیروی دیوبندی حیاتی نے ہثیم بن عدی (کذاب) سے نقل کیا ہے کہ (سیدنا) ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 38ھ میں فوت ہوئے [نور الصباح ص 207] حنبل بن اسحاق نے کہا: مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ 38ھ میں فوت ہوئے [تاريخ بغداد 161/1]
↰ یہ اقوال جمہور کے مخالف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
◈ ہثیم بن عدی
«كذاب» پر جرح کے لئے دیکھئے میزان الاعتدال
[324/4 ت 9311] و عام کتب المجروحین۔
◈امام یحییٰ بن معین نے کہا:
«كوفي، ليس بثقة، كذاب» [الجرح و التعديل 75/9و سنده صحيح]