Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن نسائي
كتاب التطبيق
کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
11. بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ مِنْهُ
باب: رکوع کی ایک اور دعا (ذکر) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1049
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قال: أَنْبَأَنِي قَتَادَةُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَائِشَةَ قالت:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں «سبوح قدوس رب الملائكة والروح» فرشتوں اور جبرائیل امین کا رب ہر نقص و عیب سے پاک اور تمام آلائشوں سے منزہ ہے، پڑھتے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 42 (487)، سنن ابی داود/الصلاة 151 (872)، (تحفة الأشراف: 17664)، مسند احمد 6/34، 94، 115، 148، 149، 176، 193، 200، 244، 265، ویأتی عند المؤلف في باب 75 (برقم: 1135) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

سنن نسائی کی حدیث نمبر 1049 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1049  
1049۔ اردو حاشیہ: روح سے کیا مراد ہے؟ کہا جاتا ہے کہ جبریل علیہ السلام یا فرشتوں سے بالا ایک مخلوق جو فرشتوں کو دیکھتی ہے، فرشتے اس کو نہیں دیکھتے یا ارواح انسانیہ۔ لیکن قرآن کریم سے اس کی صراحت ہوتی ہے کہ اس سے مراد جبریل امین ہی ہیں کہ ان کے شرف و مرتبت کی بنا پر بطور خاص فرشتوں کے بعد علیحدہ ذکر کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿نزلَ بِهِ الرُّوحُ الأمِينُ» [الشعراء 193: 26] اس (قرآن) کو امانت دار فرشتہ لے کر اترا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1049   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1135  
´سجدہ کی ایک اور دعا۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدے میں «سبوح قدوس رب الملائكة والروح» تمام فرشتے اور جبرائیل کا رب ہر نقص و عیب سے پاک ہے کہتے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1135]
1135۔ اردو حاشیہ: فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث نمبر: 1049۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1135   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1091  
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے رکوع اور سجدے میں یہ کلمات کہتے تھے: سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ نہایت پاک اور مقدس و منزہ ہے پروردگار ملائکہ کا اور روح کا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1091]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
روح سے مراد جبریل علیہ السلام ہے بعض نے کہا یہ کوئی اور بڑا فرشتہ ہے یا مستقل مخلوق ہے،
جس کو فرشتے بھی نہیں دیکھ سکتے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1091