سنن ابن ماجه
كِتَابُ الْأَضَاحِي
کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
16. بَابُ : ادِّخَارِ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ
باب: قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کی اجازت۔
حدیث نمبر: 3159
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ، لِجَهْدِ النَّاسِ، ثُمَّ رَخَّصَ فِيهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی محتاجی اور فقر کی وجہ سے قربانی کے گوشت کی ذخیرہ اندوزی سے منع فرما دیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت دے دی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأطعمة 27 (5423)، 37 (5438)، الأضاحي 16 (6687)، صحیح مسلم/الأضاحي 5 (1971)، سنن الترمذی/الأضاحي 14 (1511)، سنن النسائی/الضحایا 36 (4436)، (تحفة الأشراف: 16165) وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأضاحي10 (2812)، موطا امام مالک/الضحایا 4 (67)، مسند احمد (6/102، 209)، سنن الدارمی/الأضاحي 6 (16165) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه