سنن ابن ماجه
كتاب الصيام
کتاب: صیام کے احکام و مسائل
36. بَابٌ في النَّهْيِ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَالأَضْحَى
باب: عیدالفطر اور عید الاضحی کے دن روزہ رکھنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 1721
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ نَهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصوم 66 (1995)، صحیح مسلم/الصوم 22 (827)، (تحفة الأشراف: 4279)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم 48 (2417)، سنن الترمذی/الصوم 58 (772)، مسند احمد (3/ 7، 34، 45، 51، 59، 62، 71، 77)، سنن الدارمی/الصوم 43 (194) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: بخاري ومسلم