صحيح البخاري
كِتَاب الْوُضُوءِ
کتاب: وضو کے بیان میں
40. بَابُ اسْتِعْمَالِ فَضْلِ وَضُوءِ النَّاسِ:
باب: لوگوں کے وضو کا بچا ہوا پانی استعمال کرنا۔
وَأَمَرَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَهْلَهُ أَنْ يَتَوَضَّئُوا بِفَضْلِ سِوَاكِهِ.
جریر بن عبداللہ نے اپنے گھر والوں کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے مسواک کے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیں۔
صحیح بخاری کی حدیث نمبر Q187 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري Q187
تشریح:
یعنی مسواک جس پانی میں ڈوبی رہتی تھی، اس پانی سے گھر کے لوگوں کو بخوشی وضو کرنے کے لیے کہتے تھے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 187