Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة
کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
4. بَابُ : افْتِتَاحِ الْقِرَاءَةِ
باب: نماز میں قرات شروع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَفْتَتِحُ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «الحمد لله رب العالمين»  سے قراءت شروع کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الصلاة 46 (498)، سنن ابی داود/الصلاة 124 (783)، (تحفة الأشراف: 16040)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/31، 110، 171، 194، 281)، سنن الدارمی/الصلاة 31 (1272) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 812 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث812  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾  سے قراءت شروع کرنے کے دو مطلب ہوسکتے ہیں۔
ایک یہ کہ قراءت میں سورہ فاتحہ ضرور پڑھتے تھے۔
اس کے بعد کوئی دوسری صورت یا آیات تلاوت کرتے تھے۔
اس صورت میں (بسم اللہ)
بھی اونچی آواز میں پڑھنا ثابت ہوگا۔
کیونکہ وہ سورت فاتحہ کے ساتھ ہی شامل ہے۔
دوسرا مطلب یہ ہے کہ (بسم اللہ)
کی آیت جہر سے نہیں پڑھتے تھے۔
﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ﴾ سے شروع کرتے تھے۔
صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے دونوں طرح کی روایات آئی ہیں۔
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے (بسم اللہ)
جہر سے پڑھنے کے قائلین میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن زبیررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسمائے گرامی ذکر کیے ہیں اور (بسم اللہ)
آہستہ پڑھنے والوں میں خلفاء اربعہ کے اسمائے گرامی بیان کیے ہیں۔
دیکھئے: (جامع ترمذی، الصلاۃ، باب ما جاء فی الترک الجھر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم،   حدیث: 244  وباب من رائ الجھر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم،   حدیث: 245)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 812