Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابي داود
كِتَاب السُّنَّةِ
کتاب: سنتوں کا بیان
23. باب فِي الشَّفَاعَةِ
باب: شفاعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4741
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أخبرنا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جنت والے اس میں کھائیں گے پیئیں گے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الجنة وصفة نعیمھا 7 (2835)، (تحفة الأشراف: 2300)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/316، 364) سنن الدارمی/الرقاق 107 (2872) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت: ۱؎: حدیث کا باب سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ اس کے متعلقات سے ہے جنت کی نعمتوں سے جنتی کھائیں گے پیئیں گے لیکن وہ کبھی ختم نہ ہوں گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2835)

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4741 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4741  
فوائد ومسائل:
آخرت میں جنت کی نعمتیں یا دوزخ کا عذاب کوئی وہمی باتیں نہیں ہیں، بلکہ حقیقی امور ہیں۔
البتہ انہیں اس دنیا پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4741