سنن ابي داود
كِتَاب الْأَطْعِمَةِ
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
19. باب مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ عَلَى مَائِدَةٍ عَلَيْهَا بَعْضُ مَا يُكْرَهُ
باب: جس دستر خوان پر مکروہ اور حرام چیزیں ہوں اس پر بیٹھنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 3775
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
اس سند سے بھی زہری سے یہی حدیث مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 6809) (حسن لغیرہ)»
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
فيه مجهول
وانظر الحديث السابق (3774)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 134
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 3775 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3775
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
لیکن معنا ً صحیح ہے۔
یعنی دوسری صحیح روایات سے یہ مضمون ثابت ہے بنا بریں ایسا دستر خوان یا ایسی مجالس جہاں حرام ہو ان میں شرکت ناجائز اور حرام ہے سوائے ا س کے کہ شریک ہوکر نہی عن المنکر اور امر بالمعروف کا فریضہ ادا کرے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3775