Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابي داود
كِتَاب الْجَنَائِزِ
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
3. باب عِيَادَةِ النِّسَاءِ
باب: عورتوں کی عیادت (بیمار پرسی) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3092
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أُمِّ الْعَلَاءِ، قَالَتْ: عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا مَرِيضَةٌ، فَقَالَ:" أَبْشِرِي يَا أُمَّ الْعَلَاءِ، فَإِنَّ مَرَضَ الْمُسْلِمِ يُذْهِبُ اللَّهُ بِهِ خَطَايَاهُ، كَمَا تُذْهِبُ النَّارُ خَبَثَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ".
ام العلاء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب میں بیمار تھی تو میری عیادت کی، آپ نے فرمایا: خوش ہو جاؤ، اے ام العلاء! بیشک بیماری کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مسلمان بندے کے گناہوں کو ایسے ہی دور کر دیتا ہے جیسے آگ سونے اور چاندی کے میل کو دور کر دیتی ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18339) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن
انظر المعجم الكبير للطبراني (10/186 ح 10406 وسنده حسن) وھو يغني عنه (معاذ علي زئي)

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 3092 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3092  
فوائد ومسائل:

مریض کی عیادت کرنا ایک لازمی شرعی حق ہے۔
مردوں کا مردوں کے ہاں اور عورتوں کا عورتوں کے ہاں جانا معلوم ومعروف ہے۔
مگر مرد عورتوں کی عیادت کےلئے جایئں۔
یا عورتیں مردوں کی تو اس میں بھی کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔
جب کہ شرعی آداب یعنی حجاب (پردے) کا اہمتمام ہوا اور اس عمل پر کوئی ضروری نہیں کہ مریض اورعیادت کنندہ کی باہم گفتگو بھی ہو۔
مرد مردوں کے پاس جاکر مریضہ کے متعلق خیر وعافیت دریافت کرسکتے ہیں۔
اور ایسے ہی عورتیں۔


مذکورہ واقعہ میں حضرت ام علاء کے شرف اور نبی کریم ﷺ کی تواضع کا بیان ہے۔
کہ نبی کریمﷺ اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اور صحابیات سب کا خاص خیال رکھا کرتے تھے۔


یہ خوشخبری مسلمانوں کے ساتھ ہی خاص ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3092