سنن ابي داود
كِتَاب الضَّحَايَا
کتاب: قربانی کے مسائل
6. باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الضَّحَايَا
باب: قربانی میں کون سا جانور مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 2806
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: مَا الْأَعْضَبُ؟ قَالَ: النِّصْفُ فَمَا فَوْقَهُ.
قتادہ کہتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا: «اعضب» (یا «عضباء») کیا ہے؟ انہوں نے کہا: (جس کی سینگ یا کان) آدھا یا آدھے سے زیادہ ٹوٹا یا کٹا ہوا ہو۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18721) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
رواه النسائي (4382 وسنده صحيح)