سنن ابي داود
كِتَاب الْجِهَادِ
کتاب: جہاد کے مسائل
146. باب النَّهْىِ عَنِ السَّتْرِ، عَلَى مَنْ غَلَّ
باب: مال غنیمت میں خیانت کرنے والے پر پردہ ڈالنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 2716
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ كَتَمَ غَالًّا فَإِنَّهُ مِثْلُهُ".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے حمد و صلاۃ کے بعد کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص غنیمت میں خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپائے تو وہ بھی اسی جیسا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4620) (ضعیف)» (اس کے راوی خبیب مجہول، اور سلیمان لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
خبيب: مجهول وجعفر:ضعيف،كما تقدم: 456
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 99
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2716 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2716
فوائد ومسائل:
یہ حدیث گو ضعیف ہے۔
لیکن معناً صحیح ہے۔
یعنی یہ بات جو اس میں کہی گئی ہے۔
وہ دوسرے دلائل کی رو سے صحیح ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2716