سنن ابي داود
كِتَاب الْجِهَادِ
کتاب: جہاد کے مسائل
99. باب مَا يُدْعَى عِنْدَ اللِّقَاءِ
باب: دشمن سے مڈبھیڑ کے وقت کی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 2632
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ کرتے تو فرماتے: «اللهم أنت عضدي ونصيري بك أحول وبك أصول وبك أقاتل» ”اے اللہ! تو ہی میرا بازو اور مددگار ہے، تیری ہی مدد سے میں چلتا پھرتا ہوں، اور تیری ہی مدد سے میں حملہ کرتا ہوں، اور تیری ہی مدد سے میں قتال کرتا ہوں“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدعوات 122 (3584)، سنن النسائی/الیوم واللیلة (604)، (تحفة الأشراف: 1327)، وقد أخرجہ: مسند احمد (/3/184) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (3584)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 96