سنن ابي داود
كِتَاب الْمَنَاسِكِ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
85. باب الْحَائِضِ تَخْرُجُ بَعْدَ الإِفَاضَةِ
باب: حائضہ عورت طواف افاضہ کرنے کے بعد مکہ سے جا سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ، فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ، فَقَالَ:" فَلَا إِذًا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیي رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو لوگوں نے عرض کیا: انہیں حیض آ گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لگتا ہے وہ ہم کو روک لیں گی“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ طواف افاضہ کر چکی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو کوئی بات نہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17172)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 27 (328)، والحج 34 (1562)، والمغازي 77 (4408)، والطلاق 43 (5329)، والأدب 93 (6157)، صحیح مسلم/الحیض 67 (1211)، سنن الترمذی/الحیض 99 (943)، سنن النسائی/الحیض 23 (391)، سنن ابن ماجہ/المناسک 83 (3012)، موطا امام مالک/الحج 75(225)، مسند احمد (6/38، 39، 82، 99، 122، 164، 175، 193، 202، 207)، سنن الدارمی/المناسک 73 (1958) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
أصله عند مسلم (1211)