سنن ابي داود
كِتَاب الْمَنَاسِكِ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
54. باب طَوَافِ الْقَارِنِ
باب: قران کرنے والے کے طواف کا بیان۔
حدیث نمبر: 1896
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ،" أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ لَمْ يَطُوفُوا حَتَّى رَمَوْا الْجَمْرَةَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے جو آپ کے ساتھ تھے، اس وقت تک طواف نہیں کیا جب تک کہ ان لوگوں نے رمی جمار نہیں کر لیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 16601)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الحج (4172، 4173) (صحیح)» (یہ سابقہ حدیث نمبر: 1781 کا ایک ٹکڑا ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
انظر الحديث السابق (1781)
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 1896 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1896
1896. اردو حاشیہ: یہ روایت گزشتہ حدیث (1781) کا ایک حصہ ہے۔اور اس سے مُراد بیت اللہ کاطواف ہے۔جوقرآن والوں نے کیا تھا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1896