سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة
ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
159. باب السُّجُودِ عَلَى الأَنْفِ وَالْجَبْهَةِ
باب: ناک اور پیشانی پر سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 895
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، نَحْوَهُ.
اس سند سے بھی معمر سے اسی طرح کی روایت آئی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 4419)»
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (813) صحيح مسلم (1167)
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 895 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 895
895۔ اردو حاشیہ:
سجدے میں انسان کی پیشانی ننگی ہو اور براہ راست زمین یا مصلے پر لگے تو راحج اور افضل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی پگڑی کی پٹی یا تہہ پر سجدہ کرنا ثابت نہیں ہے، مگر کچھ صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کے آثار ضرور ثابت ہیں۔ دیکھیے: [نيل الاوطار 290/2]
نیز پیشانی کے ساتھ نا ک بھی زمین پر لگانی چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 895