زہیر بن حرب نے مجھے یہی حدیث عثمان بن عمر سے بیان کی، نیز ہمیں اسحاق بن ابراہیم نے یہی حدیث بیان کی، کہا: ہمیں نضر بن شمیل نے خبر دی، ان دونوں (عثمان اور نضر) نے اسرائیل سے روایت کی، انھوں نے ابو اسحاق سے روایت کی، انھوں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے میرے والد سے تیرہ درہم میں ایک کجاوا خریدا۔پھر زہیر کی ابو اسحاق سے روایت کردہ حدیث کے مانند حدیث بیان کی اور اپنی حدیث میں انھوں نے کہا: عثمان بن عمر کی روایت میں ہے، جب وہ (سراقہ رضی اللہ عنہ) قریب آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف دعا کی، ان کے گھوڑے کی ٹانگیں پیٹ تک زمین میں دھنس گئیں۔وہ اچھل کر اس سے اترے اور کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ پتہ چل گیا ہے کہ یہ آپ کا کا م ہے۔آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اس مشکل سے، میں جس میں پھنس گیا ہوں، چھٹکارہ عطا کردے اور آپ کی طرف سے یہ بات میرے ذمے ہوئی کہ میرے پیچھے جو بھی (آپ کا تعاقب کررہا) ہے میں اس کی آنکھوں کو (آپ کی طرف) دیکھنے سے روک دوں گا اور یہ میرا ترکش ہے، اس میں سے ایک تیر نکال لیں، آپ فلاں مقام پر میرے اونٹوں اور میرے غلاموں کے پاس سے گزریں گے، ان میں سے جس کی ضرورت ہو اسے لے لیں۔آپ نے فرمایا: "مجھے تمہارے اونٹوں کی ضرورت نہیں۔"چنانچہ ہم رات کے وقت مدینہ (کے قریب) پہنچے۔لوگوں نے اس کے بارے میں تنازع کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس کے ہاں اتریں گے (مہمان بنیں گے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں (اپنے د ادا) عبدالمطلب کے ننھیال بنو نجار کا مہمان بن کر ان کی عزت افزائی کروں گا۔"مرد، عورتیں گھروں کے اوپر چڑھ گئے اور غلام اور نوکر چاکر راستوں میں بکھر گئے۔وہ پکار پکار کر کہہ رہے تھے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (مرحبا) اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (مرحبا)۔
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتےہیں،حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرے والد سے تیرہ درہم میں ایک کجاوا خریدا۔پھر زہیر کی ابو اسحاق سے روایت کردہ حدیث کے مانند حدیث بیان کی اور اپنی حدیث میں انھوں نے کہا:عثمان بن عمر کی روایت میں ہے،جب وہ سراقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قریب آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف دعا کی،ان کے گھوڑے کی ٹانگیں پیٹ تک زمین میں دھنس گئیں۔وہ اچھل کر اس سے اترے اور کہا:اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ پتہ چل گیا ہے کہ یہ آپ کا کا م ہے۔آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اس مشکل سے،میں جس میں پھنس گیا ہوں،چھٹکارہ عطا کردے اور آپ کی طرف سے یہ بات میرے ذمے ہوئی کہ میرے پیچھے جو بھی(آپ کا تعاقب کررہا) ہے میں اس کی آنکھوں کو(آپ کی طرف) دیکھنے سے روک دوں گا اور یہ میرا ترکش ہے،اس میں سے ایک تیر نکال لیں،آپ فلاں مقام پر میرے اونٹوں اور میرے غلاموں کے پاس سے گزریں گے،ان میں سے جس کی ضرورت ہو اسے لے لیں۔آپ نے فرمایا:"مجھے تمہارے اونٹوں کی ضرورت نہیں۔"چنانچہ ہم رات کے وقت مدینہ(کے قریب) پہنچے۔لوگوں نے اس کے بارے میں تنازع کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس کے ہاں اتریں گے(مہمان بنیں گے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں(اپنے د ادا) عبدالمطلب کے ننھیال بنو نجار کا مہمان بن کر ان کی عزت افزائی کروں گا۔"مرد،عورتیں گھروں کے اوپر چڑھ گئے اور غلام اور نوکر چاکر راستوں میں بکھر گئے۔وہ پکار پکار کر کہہ رہے تھے:اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !