صحيح مسلم
كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ
زہد اور رقت انگیز باتیں
3. باب فَضْلِ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ:
باب: مسجد بنانے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 7470
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلَانِيَّ ، يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّكُمْ قَدْ أَكْثَرْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا، قَالَ بُكَيْرٌ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ "، وَفِي رِوَايَةِ هَارُونَ: بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ".
ہارون بن سعید ایلی اور احمد بن عیسیٰ نے مجھے حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں (عبد اللہ) ابن وہب نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے عمرو بن حارث نے بتایا کہ بکیر نے انھیں حدیث بیان کی، انھیں عاصم بن عمربن قتادہ نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے عبید اللہ خولانی کو بیان کرتے ہوئے سناکہ کہ انھوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کی تعمیر (نو) کے وقت لوگوں نے ان کو باتیں کیں سنا (وہ کہہ رہے تھے) تم لوگوں نے بہت باتیں کی ہیں جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناتھا: "جس نے مسجد کی تعمیر کی۔ بکیر نے کہا: میراخیال ہے کہ انھوں (عاصم) نے یہ جملہ بھی کہا:۔اس سے وہ اللہ کی رضا چاہتا ہے تو اللہ اس کے لیے جنت میں اس جیسا (گھر) بنائے گا۔اور ہارون کی روایت میں ہے: "اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔
عبید اللہ خولانی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں، جب حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجدنئے سرے سے تعمیر کی اورلوگوں نے اس کے انداز تعمیر پر نکتہ چینی کی،اس وقت ان سے میں نے سنا،تم بہت باتیں بناتے ہو اور میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے،"جس نے مسجد تعمیر کی،بکیر کہتے ہیں،میرے خیال میں انہوں نے کہا،اللہ کی رضا مندی چاہتے ہوئے،اللہ اس کے لیے ویسا(مکان)جنت میں بنائےگا،"ہارون کی روایت میں ہے،"جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی،اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔"
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7470 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7470
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دنیا میں مسجد بنانے والا،
مسجد کی تعمیرمیں جس قدر اعلیٰ اور عمدہ سامان تعمیر استعمال کرے گا،
اللہ اس کے لیے جنت میں اعلیٰ اور عمدہ سامان تعمیر سے گھر بنائے گا،
اس لیے میں نے عمدہ اور اچھا سامان تعمیر استعمال کیا ہے،
لیکن دوسرے صحابہ کرام کا خیال تھا،
وہی سامان تعمیر استعمال کیا جائے،
جو آپ نے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے استعمال کیا تھا،
تفصیل گزرچکی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7470