Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
فتنے اور علامات قیامت
27. باب قُرْبِ السَّاعَةِ:
باب: قیامت کا قریب ہونا۔
حدیث نمبر: 7408
وحَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ، قَالَ: وَضَمَّ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى ".
معبد نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے۔کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگشت شہادت اوردرمیانی انگلی کو اکٹھا کیا۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتےہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں اور قیامت ان دوانگلیوں کی طرح متصل بھیجے گئے ہیں،"اور آپ نے شہادت کی انگلی کو درمیان والی انگلی سے ملایا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»