Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
فتنے اور علامات قیامت
ب25. باب فِي بَقِيَّةٍ مِنْ أَحَادِيثِ الدَّجَّالِ:
باب: دجال کے باب میں باقی حدیثوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 7397
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا طُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، أَوِ الدُّخَانَ، أَوِ الدَّجَّالَ، أَوِ الدَّابَّةَ، أَوْ خَاصَّةَ أَحَدِكُمْ، أَوْ أَمْرَ الْعَامَّةِ ".
علاء کے والد (عبدالرحمان) نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک عمل کرنے میں سبقت کرو۔سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، دھوئیں، دجال، زمین کے چوپائے، خاص طور پر تم میں سے کسی ایک کو پیش آنے والے معاملے (بیماری، عاجز کردینے والا بڑھاپا یا کوئی رکاوٹ) اور ہر کسی کو پیش آنے والا معاملہ (مثلا: اجتماعی گمراہی، فتنے کے زمانے میں قتل عام، قیامت سے پہلے۔) "
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"چھ چیزوں کے وقوع سے پہلے پہلے نیک اعمال کرلو،مغرب سے سورج کانکلنا،یادھواں،یادجال یادابہ(جانور) اپنی خصوصی مدت یا خصوصی مصروفیات ومشاغل یاعمومی فتنہ وآزمائش یا سب کی موت(قیامت)۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7397 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7397  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
امرالعامة:
ایسا فتنہ جو سب کو لپیٹ میں لےلےگا اور سب اس میں مصروف ہوجائیں گے کسی کے پاس خیرواصلاح کے لیے وقت نہیں ہوگا۔
(2)
خاصة احدكم:
اپنی شخصی مصروفیت ومشغولیت جس کی بنا پر نیکی نہیں کرسکے گااور دونوں جگہ موت بھی مراد ہوسکتی ہے یعنی قیامت قائم ہوجائے گی اس لیے اس نے اس کے بعد کسی عمل کا فائدہ نہیں ہوگا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7397