نعیم بن ابی ہند نے ربعی حراش سے روایت کی کہا: (ایک بارجب) حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: دجال کے ہمراہ جو کچھ ہو گا اس مجھے خود اس کی نسبت زیادہ علم ہے اس کے ہمراہ ایک دریا پانی کا ہو گا اور ایک دریا آگ کا ہوگا، جوتمھیں نظرآئے گا۔کہ وہ آگ ہے وہ پانی ہو گا اور جو تمھیں نظر آئے گا کہ وہ پانی ہے وہ آگ ہو گی۔ تم میں سے جو شخص اس کو پائے اور پانی پینا چاہے وہ اس دریا سے پیے جو اسے نظر آتا ہے کہ وہ آگ ہے۔بلاشبہ وہ اسے پانی پائے گا۔حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے ہوئے سناتھا۔
حضرت ربعی بن حراش رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اکٹھے ہوئے تو حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا،دجال کے ساتھ جو کچھ ہے میں اس کی حقیقت اس سے زیادہ جانتا ہوں اس کے ساتھ ایک پانی کا دریا ہو گا اور ایک دریا آگ کا ہوگا، چنانچہ وہ جس کو تم دیکھو گے کہ وہ آگ ہے پانی ہو گا اور رہا وہ جس کو تم دیکھو گے وہ پانی ہے، آگ ہوگی لہٰذا تم میں سے جو اس واقعہ کو پائے اور پانی پینا چاہے تو اس سے پیے، جس کو آگ دیکھے،کیونکہ وہ اس کو یقیناً پانی پائے گا۔"حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح بیان کرتے سنا۔"