Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
فتنے اور علامات قیامت
18. باب لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمُرَّ الرَّجُلُ بِقَبْرِ الرَّجُلِ فَيَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ مَكَانَ الْمَيِّتِ مِنَ الْبَلاَءِ:
باب: قیامت کے قریب فتنوں کی وجہ سے انسان کا قبرستان سے گزرتے ہوئے موت کی تمنا کرنا۔
حدیث نمبر: 7343
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: يَنْبَعِثَ.
ہمام بن منبہ نے حضر ت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی، مگر انھوں نے کہا: یہا ں تک کہ وہ (شیطان کی طرف سے) مبعوث بن کر آئیں گے۔
امام صاحب ایک اور استادسے یہی روایت بیان کرتے ہیں صرف اتنا فرق ہے کہ یہاں "يُبعَثَ"کی بجائے "يَنبَعِثَ" ہے اٹھیں گے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7343 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7343  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے مراد،
وہ مدعیان نبوت ہیں،
جن کو جعلی نبوت کے پیروکار مل جائیں گے اور ان کو کچھ شان و شوکت حاصل ہوجائے گی،
جیسا کے آپ کے آخری زمانہ میں مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی تھے،
بعد میں طلیحہ بن خویلد اسدی تھا،
جس کو بعد میں توبہ نصیب ہوگئی تھی اور اس دور میں مرزا قادیانی ہے،
جس کے بہت سے پیروکار موجود ہیں،
جو مسلمانوں کو مرتد بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
اعاذنا الله تعالیٰ من شرهم
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7343