سعد بن عبیدہ نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ ایمان لانے والوں کو پختہ قول (کلمہ طیبہ کی حقیقی شہادت) کے ذریعے سے (حق پر) ثابت قدم رہتا ہے۔"فرمایا: "یہ آیت عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی اس (مرنے والے) سے کہا جا تاہے۔تمھارا رب کون ہے؟وہ (مومن) کہتا ہے۔میرا رب اللہ ہے اور میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یہی قول عزوجل (یُثَبِّتُ اللَّـہُ الَّذِینَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ ۖ) (سے مراد) ہے۔"
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو لوگ ایمان لائے اللہ انہیں قول ثابت (کلمہ طیبہ)سے ثابت قدم رکھتا ہے۔(ابراہیم 27)آپ نے فرمایا:یہ آیت عذاب قبرکے بارے میں اتری ہے، اس سے پوچھا جاتا ہے، تیرا رب کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے اور میرا نبی(محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اللہ عزوجل کے اس قول میں اس کی طرف اشارہ ہے(جو لوگ ایمان لائے انہیں اللہ قول ثابت (کلمہ طیبہ) سے دنیا کی زندگی میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی ثابت قدم رکھے گا۔"