Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ
قیامت اور جنت اور جہنم کے احوال
2. باب صِفَّةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ
باب: قیامت اور جنت اور دوزخ کا بیان۔
حدیث نمبر: 7051
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَطْوِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ، ثُمَّ يَطْوِي الْأَرَضِينَ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ ".
سالم بن عبداللہ نے کہا: مجھے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے خبر دی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ عزوجل قیامت کےدن آسمانوں کو لپیٹے گا، پھران کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لے گا اور فرمائے گا: بادشاہ میں ہوں۔ (آج دوسروں پر) جبر کرنے والے کہاں ہیں؟تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟پھر بائیں ہاتھ سے زمین کو لپیٹ لے گا، پھر فرمائے گا: "بادشاہ میں ہوں، (آج) جبر کرنےوالے کہاں ہیں؟تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ عزوجل قیامت کے دن آسمانوں کو لپیٹے گا، پھر انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑے گا، پھر فرمائے گا میں ہوں، بادشاہ کہاں ہیں جبر کرنے والے؟ کہاں ہیں تکبر کرنے والے پھر زمینوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں لپیٹے گا،پھر فرمائے گا، میں ہوں بادشاہ، کہاں ہیں جبرکرنے والے؟کہاں ہیں تکبر کرنے والے؟"

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»