Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب التَّوْبَةِ
توبہ کا بیان
5. باب قَبُولِ التَّوْبَةِ مِنَ الذُّنُوبِ وَإِنْ تَكَرَّرَتِ الذُّنُوبُ وَالتَّوْبَةُ:
باب: گناہوں کی توبہ کا قبول ہونا خواہ گناہ اور توبہ بار بار ہوں۔
حدیث نمبر: 6987
قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زَنْجُويَةَ الْقُرَشِيُّ الْقُشَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ،
محمد بن زنجویہ قشیری نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ بن حماد نرسی نے اسی سند کے ساتھ (یہی) حدیث بیان کی۔
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6987 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6987  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایک انسان تہہ دل سے گناہ سے توبہ کرتا ہے اور یہ عزم کرتا ہے،
آئندہ میں اس گناہ کا ارتکاب نہیں کروں گا،
لیکن پھر شیطان یا نفس سے مغلوب ہوکر گناہ کر بیٹھتا ہے اور اس پر پشیمان ہوکر،
تہہ دل سے پھر توبہ کرتا ہے اور عزم بالجزم کرتا ہے،
آئندہ میں اس گناہ کا ارتکاب نہیں کروں گا،
لیکن پھر نفس یا شیطان یا کوئی برا ساتھی غالب آجاتا ہے اور وہ گناہ کر بیٹھتا ہے تو اس طرح باربار گناہ اور توبہ کرتا ہے تو یہ توبہ قبول ہوگی یا ایک گناہ کرتا ہے اور اس سے خالص توبہ کر لیتا ہے،
پھر کوئی اور گناہ کرلیتا ہے،
اس سے توبہ کر لیتا ہے،
پھر کوئی اور گناہ کر بیٹھتا ہے،
ہر دفعہ گناہ بدل جاتا ہے تو پھر بھی توبہ قبول ہو جاتی ہے،
چاہے اس طرح سو بار گناہ ہو جائے،
توبہ قبول ہو تی رہے گی،
بشرطیکہ عمدا اور جان بوجھ کر بغیر کسی جذبہ نفس،
شیطان،
برے ساتھی کے غلبہ کے گناہ نہ کرے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6987