صحيح مسلم
كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
54. باب تَحْرِيمِ سَبِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ:
باب: صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالی دینے کی حرمت۔
حدیث نمبر: 6487
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ يَحْيَي: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ ".
ابو معاویہ نے اعمش سے، انھوں نے ابو صالح سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو برا مت کہو، میرے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔!اگر تم میں سے کوئی شخص اُحد پہا ڑ جتنا سونا بھی خرچ کرے تو وہ (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین) میں سے کسی ایک کے دیے ہو ئے مد بلکہ اس کے آدھے کے برابر بھی (اجر) نہیں پاسکتا۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میرے ساتھیوں کو برامت کہنا،میرے ساتھیوں کی بُرائی نہ کرنا،اس ذات کی قسم ہے،جس کے قبضہ میں میری جان ہے،اگرتم میں سے کوئی احد کے برابر صدقہ کرے،وہ ان کے مد اور نصف مد کو بھی نہیں پہنچ سکے گا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»