ابن عون نے حمید بن ہلال سے، انھوں نے عبداللہ بن صامت سے روایت کی، کہا: حضرت ابوزر رضی اللہ عنہ نےکہا: بھتیجے!میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے دو سال پہلے نماز پڑھی ہے، کہا: میں نے پوچھا: آپ کس طرف رخ کیاکرتے تھے؟انھوں نے کہا: جس طرح اللہ تعالیٰ میرا رخ کردیتاتھا؟پھر (ابن عون نے) سلیمان بن مغیرہ کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی اور حدیث میں یہ کہا: "ان دونوں کا آپس میں مقابلہ کاہنوں میں سے ایک آدمی کے سامنے ہوا اور میرا بھائی انیس (اشعار میں مسلسل) اس (کاہن) کی مدح کرتا رہا یہاں تک کہ اس شخص پر غالب آگیا تو ہم نے اس کا گلہ بھی لے لیا اور اسے اپنے گلے میں شامل کرلیا۔انھوں نے اپنی حدیث میں یہ بھی کہا: (ابوزر رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، بیت اللہ کاطواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔کہا: تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں پہلا شخص ہوں جس نے آپ کو اسلامی طریقے سے سلام کیا۔تو کہا: میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ پر سلامتی ہو!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"اورتم پر بھی سلامتی ہو!تم کون ہو؟اور ان کی حدیث میں یہ بھی ہے: آپ نے پوچھا: "تم کتنے دنوں سے یہاں ہو؟"کہا: میں نے عرض کی: پندرہ دن سے، اور اس میں یہ (بھی) ہے کہ کہا: ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کی آج رات کی میزبانی بطور تحفہ مجھے عطا کردیجئے۔
حضرت ابوزر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےکہا:بھتیجے!میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے دو سال پہلے نماز پڑھی ہے،کہا:میں نے پوچھا:آپ کس طرف رخ کیاکرتے تھے؟انھوں نے کہا:جس طرح اللہ تعالیٰ میرا رخ کردیتاتھا؟پھر(ابن عون نے) سلیمان بن مغیرہ کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی اور حدیث میں یہ کہا:"ان دونوں کا آپس میں مقابلہ کاہنوں میں سے ایک آدمی کے سامنے ہوا اور میرا بھائی انیس(اشعار میں مسلسل) اس (کاہن) کی مدح کرتا رہا یہاں تک کہ اس شخص پر غالب آگیا تو ہم نے اس کا گلہ بھی لے لیا اور اسے اپنے گلے میں شامل کرلیا۔انھوں نے اپنی حدیث میں یہ بھی کہا:(ابوزر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے،بیت اللہ کاطواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔کہا:تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں پہلا شخص ہوں جس نے آپ کو اسلامی طریقے سے سلام کیا۔تو کہا:میں نے کہا: "السلام عليك يا رسول الله"( صلی اللہ علیہ وسلم )!!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"وعليك السلام"!تم کون ہو؟اور ان کی حدیث میں یہ بھی ہے:آپ نے پوچھا:"تم کتنے دنوں سے یہاں ہو؟"کہا:میں نے عرض کی:پندرہ دن سے،اور اس میں یہ(بھی) ہے کہ کہا:ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:اس کی آج رات کی میزبانی بطور تحفہ مجھے عطا کردیجئے۔