Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
24. باب مِنْ فَضَائِلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
باب: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 6347
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " وَجَنَازَتُهُ مَوْضُوعَةٌ يَعْنِي سَعْدًا، اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبکہ ان کے جنازے کی چار پائی رکھی ہوئی تھی۔ان کی مراد حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے تھی۔فرمایا: "اس کی وجہ سے رحمان کا عرش جنبش میں آگیا۔"
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاجنازہ رکھا جاچکا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس کے لیے عرش الٰہی جھوم گیا ہے۔"

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6347 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6347  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا جنتی ہونا ثابت ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کو جنت میں ملنے والے کم تر حیثیت کے کپڑے میں دنیا کے نفیس ترین کپڑوں سے بہتر اور برتر ہوں گے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6347