صحيح مسلم
كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
13. باب فِي فَضْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا:
باب: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہماکی فضیلت۔
حدیث نمبر: 6301
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ زَكَرِيَّاءَ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا: " إِنَّ جِبْرِيلَ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ".
عبد الرحیم بن سلیمان اور یعلیٰ بن عبید نے زکریا سے حدیث بیان کی، انھوں نےس (عامر) شعبی سے، انھوں نے ابو سلمہ سے انھوں نےحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے ان (ابو سلمہ) کو بتا یا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فر مایا: "جبرا ئیل تم کو سلام کہتے ہیں۔"کہا: تو میں نے (جواب میں) کہا: وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ"اور ان پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو!"
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:"جبریل ؑ تمہیں سلام کہتے ہیں،"تو میں نے کہا،ان پر اللہ کی طرف سے سلامتی اوررحمت نازل ہو۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»