صحيح مسلم
كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
12. باب فَضَائِلِ خَدِيجَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا:
باب: ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 6281
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَمْ يَتَزَوَّجْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَدِيجَةَ حَتَّى مَاتَتْ ".
عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات تک اور شادی نہیں کی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات تک کسی دوسری عورت سے شادی نہیں کی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6281 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6281
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس طرح آپ نے اپنی بھرپور جوانی سے لے کر پچاس سال کی عمر تک اپنے سے پندرہ سال بڑی عمر کی عورت کے ساتھ زندگی گزاری،
جو اپنے دو شوہر دیکھ چکی تھی جو اس بات کی صریح دلیل ہے کہ آپ جنس زدہ انسان نہیں تھے،
بلکہ پچاس سال کی عمر کے بعد آپ نے جتنی شادیاں کیں،
اس کے پس منظر میں دینی و دعوتی اور اسلامی مفادات اور ساتھیوں کے ساتھ خیرخواہی و ہمدردی کا جذبہ تھا،
اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سوا باقی عورتیں شوہر دیدہ تھیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6281