عمروناقد نے کہا: ہمیں سفیان بن عینیہ نے عمرو (بن دینار) سے حدیث بیان کی، انھوں نے سعید بن جبیر سے، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (لاتخذتکی بجائے) اس طرح پڑھا: (لَاتَّخَذْتَ عَلَیْہِ أَجْرًا)۔
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے "لَاتَّخَذْتَ" کی بجائے"لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا"پڑھا،یعنی اتَّخَذَ کی جگہ تَّخَذْ،معنی ایک ہی ہے۔