جریر نے اعمش سے، انھوں نے ابو سفیان سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سر کو تلوار کا نشان بنایا گیا، وہ لڑکھتا ہواجارہا ہے اور میں اس کے پیچھے د وڑ رہا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعرابی سے فرمایا: "نیند کی حالت میں شیطان تمہارے ساتھ جو چھیڑ خوانی کرے وہ لوگوں کو نہ بتاؤ۔" (حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نے اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"خواب میں شیطان تمہارے ساتھ جو چھیڑ خوانی کرے تم میں سے کوئی اس کے بارے میں لوگوں کے ساتھ باتیں نہ کرے۔"
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک جنگلی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا، اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا سر کچل دیا گیا ہے یا الگ کردیا گیا ہے اور وہ لڑھکتا ہوا جارہا ہے اور میں تیزی سے اس کے پیچھے بھاگتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدوی سے فرمایا: ”شیطان نے نیند میں تیرے ساتھ چھیڑ خانی کی ہے، لوگوں کو اس کے بارے میں نہ بتاؤ۔“ اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، بعد میں، میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم سے یہ خطاب سنا۔ ”تم میں سے کوئی نیند میں اپنے ساتھ شیطان کی چھیڑ خانی کا ذکر نہ کرے۔“