صحيح مسلم
كِتَاب الرُّؤْيَا
خواب کا بیان
1. باب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي»:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا بیان کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا یقیناً اس نے مجھ کو ہی دیکھا۔
حدیث نمبر: 5921
(حديث مرفوع) وَقَالَ: فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ : قَالَ أَبُو قَتَادَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ ".
۔ (ابن شہاب نے) کہا: ابو سلمہ نے کہا: حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے مجھے دیکھا اس نے سچ مچ (سچا خواب) دیکھا۔"
ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھے دیکھا، اس نے حق (صحیح خواب) دیکھا۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»